خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، نقصانات کا ازالہ کیا جائے
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں 12 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اور پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔شیری رحمان نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ متاثرہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، نقصانات کا جلد ازالہ کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے