عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے:منصور اعوان

   انسانیت اب موسمیاتی ہنگامی صورتحال نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی :عدالت انصاف میں اظہار خیال 
دی ہیگ (آئی این پی )پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کی جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے 2022 کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  انسانیت اب موسمیاتی ہنگامی صورتحال نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن دیگر ملکوں کے برعکس پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے موت کا خطرہ 15 گنا زیادہ ہے۔