اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دیگر مقدمات میں دائر 230 سے زائد عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ رہنماوں کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 26 نومبر ،سنگجانی جلسہ ،سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ودیگر مقدمات کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر ،روف حسن، عبدالقیوم نیازی اوردیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ رہنماوں کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا