مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ،بانی پی ٹی آئی نے کوٹ لکھپت میں قید رہنماوں کی اپیل مستر کر دی

پی ٹی آئی،5 اگست سے تحریک کا الٹی میٹم
 5 اگست بانی کی گرفتاری کے2سال مکمل ہونگے،اب صرف سڑکوں پر احتجاج ہو گا : جیل سے سخت پیغام،شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد   میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے ایک اور خط لکھ دیا
اسلام آباد  لاہور( کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی نے5 اگست سے تحریک کا الٹی میٹم دیدیا ، کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی  آئی) کے سینئر رہنمائوں کی جانب سے حکومتی اتحاد سے مذاکرات کی حمایت کے صرف چند روز بعد، پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے واضح الفاظ میں اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔‘‘ 8ٓ جولائی کو اڈیالہ جیل سے جاری کیے گئے ایک سخت لہجے پر مبنی پیغام میں عمران خان نے اپنی ہی پارٹی قیادت کی مفاہمانہ کوششوں کو عملاً ویٹو کر دیا۔ انہوں نے ’’امپورٹڈ حکومت‘‘ کیخلاف ایک ’’فیصلہ کن جدوجہد‘‘ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ ان کی گرفتاری کو دو برس مکمل ہونے کا دن ہے۔عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اب کسی سے بھی مزید کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اب صرف سڑکوں پر احتجاج ہو گا تاکہ قوم زبردستی مسلط کردہ کٹھ پتلی حکمرانوں سے نجات حاصل کر سکے۔ عمران خان کا یہ اعلان کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی  آئی کے پانچ مرکزی رہنمائوں، بشمول شاہ محمود قریشی، کے اْس پیغام سے یکسر متصادم ہے، جس میں انہوں نے سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے غیر مشروط مذاکرات کی اپیل کی تھی۔ ۔ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پارٹی میں کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ بات چیت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، لیکن اگر عمران خان ’’نہ‘‘ کہہ دیں تو دروازہ بند ہی رہے گاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوٹ لکھپت جیل میں بند رہنماوں نے ایک اور خط لکھ دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے خط میں میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ خط بھی شامل ہے۔خط کے متن کے مطابق دو بڑی جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کیباعث ناکام ہوچکا، میثاق  آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کیلیے کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماوں کے خط کے متن کے مطابق ملک کی دو بڑی جماعتوں کے رہنماوں نے ذاتی مفادات کیلیے میثاق جمہوریت کو تباہ کیا۔خط کے متن کے مطابق پاکستان کو مسائل سے باہر نکالنے کیلیے  آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی نہایت ضروری ہے، ملک میں عوام کو جمہوری حق کی مکمل پاسداری حاصل ہو۔پی ٹی  آئی رہنماوں کے خط کے متن کے مطابق موجودہ حکومت نیمیڈیا پر پیکا، عدلیہ پر 26ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو فارم 47 کے ذریعے تباہ کیا