عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب
لاہور(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی جبکہ جناح ہاؤس چوک اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے ملزمان کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے پولیس کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی،۔۔کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید اور منظر علی گل نے سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، شیخ امتیاز سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات بھی ہوئی