لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ اداکارہ نگار چودھری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزمہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔جسٹس فاروق حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پانچ ویڈیو ز ہمارے پاس آئیں جو مختلف چینلز کو دی گئیں۔یہ ویڈیوز نگار چودھری نے اپ لوڈ نہیں کیں۔عدالت نے نگار چودھری کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ویڈیو زاور آواز کا فرانزک کر انے کی بھی ہدایت کی ملزمہ کی کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔