اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) پاکستان کے پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی۔نیشنل ای او سی کے مطابق جون 2026 میں ملک بھرمیں پولیو وائرس کے127ماحولیاتی نمونے حاصل کیے جن میں سے 117 میں پولیو وائرس منفی قرار دیا گیا اور 10ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔نیشنل ای او سی کے مطابق جنوری تا جون 2026 پولیو وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 369 سے کم ہوکر 100رہ گئی، پنجاب سے حاصل کئے گئے تمام 31 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی قرار دئیے گئے اور سندھ کے 29 میں سے 28 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس منفی آیا۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 34 میں سے 30 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی قرار دئیے گئے جب کہ بلوچستان کے 23 میں سے 18 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی پائے گئے