کیچ، سبی، بارکھان، کوئٹہ، گوادر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان لوئر شامل
سیوریج کے حاصل نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس 1کی تصدیق ہوئی:لیبارٹری عہدیدار
پشاور/کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے8 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کیچ، سبی، بارکھان، کوئٹہ، گوادر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان لوئر سے حاصل کردہ سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق ہوئی تھی۔ دریں اثنا وزیر اعظم کے کو آرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے انسداد پولیو اور ایکسپینڈڈ پروگرام آف امیونائزیشن ٹیموں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی ان بیماریوں کے خلاف کوششیں تیز کردیں جن پر حفاظتی ٹیکوں کی مدد سے قابو پایاجاسکتا ہے۔