102 ماحولیاتی نمونوں سے 30 میں پولیو وائرس کی تصدیق

 خیبر پختونخوا  23 نمونے منفی اور 4 مثبت، بلوچستان میں 17 منفی ‘3 مثبت نمونے رہے
پنجاب میں 20 نمونے منفی ، 6مثبت،  سندھ میں 8 نمونے منفی اور 14 مثبت نکلے:رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر سے حاصل   شدہ102 ماحولیاتی نمونوں میں سے 30 میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 72 نمونے منفی قرار دئیے گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ نمونے 69 اضلاع سے حاصل کیے گئے  اور ان کا تجزیہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)  اسلام آباد میں واقع ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے خاتمے میں کیا گیا۔نتائج کی تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں 23 نمونے منفی اور 4 مثبت پائے گئے، بلوچستان میں 17 منفی اور 3 مثبت نمونے رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 20 نمونے منفی جبکہ چھ مثبت آئے، سندھ میں 8 نمونے منفی اور 14 مثبت نکلے، آزاد جموں و کشمیر میں ایک نمونہ منفی اور ایک مثبت آیا، اسلام آباد میں 3 نمونے منفی اور 2 مثبت پائے گئے۔