ملک بھر کے 43اضلاع سے نمونے جمع کیے گئے ،14اضلاع میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی،ادارہ صحت
اسلا م آبا د(آئی این پی )ملک کے 14 اضلاع سے جمع کردہ سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے ان علاقوں میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ قومی صحت کے ادارے میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک اہلکار کے مطابق ملک بھر کے 43 اضلاع سے نمونے جمع کیے گئے تھے۔لیبارٹری کے اہلکار نے گوادر، کیچ، خضدار، قلعہ سیف اللہ، نصر آباد، کوئٹہ، استاد محمد، لاہور، سرگودھا، کراچی شرقی، کراچی جنوبی، ایبٹ آباد، بنوں اور ٹانک کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون (ڈبلیو پی وی ون) کی موجودگی کی تصدیق کی۔دریں اثنا، مظفرآباد، گلگت، دیامر، اسلام آباد، دکی، مستونگ، بارکھان، حب، لاہور، گجرات، بہاولپور، راولپنڈی، ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، اٹک، جھنگ، بہاولنگر، خانیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، پشاور، سوات، نوشہرہ، بٹگرام، دیر لوئر، چارسدہ، مردان اور شمالی وزیرستان کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔