ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس میں کمی ریکارڈ

 اضلاع کے127 ماحولیاتی نمونوں میں42 میں پولیو وائرس نکلا
اسلام آباد (آئی این پی  )ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے پھیلا میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر  کی طرف سے جاری  لیبارٹری رپورٹ   کے مطا بق 75 مقامات کے نمونے پولیو فری نکلے جبکہ 10 نمونوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔بلوچستان کے 23 سیوریج نمونوں میں سے 22 منفی اور ایک مثبت نکلا،خیبر پختونخوا میں 24 نمونے پولیو فری جبکہ 7 میں وائرس موجود ہے۔پنجاب میں 15 مقامات کے نمونے منفی اور 12مثبت پائے گئے،سندھ کے 10 نمونینیگیٹو اور 19 مثبت نکلے۔ اسلام آباد میں ایک مقام پرنمونہ منفی اورتین میں وائرس پایا گیا,آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام نمونے منفی ہیں،تمام ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کی پولیو ریجنل لیبارٹری میں کیے گئے۔
پ