پولیس فورس کا ہر اہلکار اور افسر ایک خاندان کی مانند ہے:سدرہ خان

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے مختلف تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر افسران و جوانوں کے مسائل سنے۔ ملاقاتوں کے دوران اہلکاروں نے اپنے محکمانہ اور گھریلو مسائل سے آگاہ کیا، جن پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے فوری کارروائی اور حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔سدرہ خان نے کہا کہ پولیس فورس کا ہر اہلکار اور افسر ایک خاندان کی مانند ہے، جبکہ ماتحت اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی سہولت کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ انہیں بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں