خواتین پھو ل کی مانند، پھول کی حفاظت لازمی ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای

  سپریم لیڈر نے مغربی دنیا پر خواتین کی عزت و حرمت کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا
تہران(آئی این پی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے لازمی حجاب کے اصولوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پھول کی مانند ہوتی ہیں ان کی حفاظت کرنا ضروری ہے انہوں نے مغربی دنیا پر خواتین کی عزت و حرمت کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا، جب کہ ملک میں زیادہ خواتین کھلے عام حجاب قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پوسٹس میں ایرانی معاشرے میں خواتین کے حقوق کے اسلامی نقطہ نظر کو پیش کیا، جس میں لازمی حجاب، جنس کی علیحدگی اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں شامل ہیں۔ انہوں نے مغربی سرمایہ داری کو خواتین کو اشیا کی طرح دیکھنے اور ان کی عزت پامال کرنے کا ذمہ دار قرار دیا