اقبالؒ کی فکر و فلسفہ روشن چراغ کی مانند:گورنر کے پی

پشاور (آئی این ی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقبالؒ کی فکر اور فلسفہ ہمارے لئے ایک روشن چراغ کی مانند ہے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی ہمارے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ان کے دور میں تھا، اقبالؒ کے افکار کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔گورنر کے پی کے نے کہا ہے کہ نوجوان اقبال کی شاعری اور فلسفے سے رہنمائی حاصل کریں، ہم سب اقبالؒ کی تعلیمات کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں، مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں۔