محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دیں:ایس پی سول لائنز
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے ڈویڑن کے مختلف تھانوں میں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ملاقات کا مقصد جوانواں کے مورال کو بلند کرنا ہے ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی چوہدری اثر علی نے تمام اہلکاروں سے ملاقات کی اور درپیش مسائل سنیدوران ملاقات اہلکاروں نے محکمانہ اور گھریلو مسائل سے آگاہ کیاتمام اہلکار اور انکی فیملی کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی ڈیسک بنایا گیا ہے ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق محکمہ پولیس کا ہر اہلکار اور افسر ایک فیملی کی مانند ہیںماتحت اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں بھر پور ویلفئیر کی جا رہی ہے میو ہسپتال ،میاں منشی ہسپتال اور شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں پولیس اہلکار و افسران اور انکی فیملیز کے لیے خصوصی ڈیسک تشکیل دئیے گئے ہیںتمام اہلکار کسی بھی پریشانی میں ڈائریکٹ کال کر سکتے ہیںپولیس کے یہ جوان جاگتے ہیں تو عوام الناس آرام کی نیند سوتے ہیںملاقات کا مقصد کنسٹیبلان کی درپیش مسائل کو حل کرنا ہے محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دیں،