لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر تربیتی لیکچرز کا انعقاد جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کی ہدایت پر منعقدہ تربیتی سیشن میں ایس پی اے آر ایف محمد وارث نے پولیس افسران اور جوانوں کو بہتر رویہ، کمیونٹی پولیسنگ، پبلک سروس ڈلیوری، اسٹریس مینجمنٹ، عوام سے حسنِ سلوک اور تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی