شاد باغ :غیر قانونی اسلحہ کی آن لائن سپلائی، تین ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے نے غیر قانونی اسلحہ کی آن لائن سپلائی کرنے والے  تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق شاد باغ پولیس نے  مختلف روپ دھار کر کم مقدار میں اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے والے ملزمان فہد،غلام مصطفیٰ اور شاہد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ان لائن آرڈر لیتے اور ترسیل کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے کالے پنٹ کورٹ کا استعمال کرتے تھے