عمیر سے 150 عدد رنگ برنگی پتنگیں برآمد، غیر قانونی طور پر فروخت کی جا رہی تھیں
لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگ فروشی، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم عمیر کے قبضے سے 150 عدد رنگ برنگی پتنگیں برآمد کیں، جو غیر قانونی طور پر فروخت کی جا رہی تھیں۔ جبکہ ملزم شیراز کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ اسی طرح وقاص نامی ملزم سے 20 بوتلیں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایس پی سٹی نے جرائم کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او لاری اڈہ نسیم خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں انسدادِ جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہیں گے۔