لاہور(کرائم رپورٹر) شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی لے کر جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شاد باغ پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی 100 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم لاہور کے مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کرتا تھا۔ ملزم فہیم عادل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔