جب آپ اہم حکومتی منصب پر ہوں توپھر بڑا سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے،لیگی رہنما
اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف فیصلہ نہیں کریں گے، کون کشمیری ہے اور کون نہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب آپ اہم حکومتی منصب پر ہوں توپھر بڑا سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے، ایسا بیان نہیں دیناچاہیے جس سے شرمندگی اورکسی کی دل آزاری ہو۔شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ خواجہ آصف بعض اوقات جذبات میں آکر ایسے بیانات دے دیتے ہیں جو مناسب نہیں ہوتے، پتہ نہیں کیسا کشمیری ہے حالانکہ ایک سیاستدان میں برداشت اور لچک ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی گفتگو سے نہ صرف تنازع پیدا ہوتا ہے بلکہ لوگوں کے جذبات بھی مجروح ہوتے ہیں