ہم کون سا این آر او مانگ رہے ہیں ؟،خواجہ آصف قوم کو گمراہ کر رہے:بیرسٹرسیف

 خواجہ آصف خود ایک فکسڈ آدمی ، این آر او تو وہ مانگتے ہیں جن کے لیڈر جیل سے نکل کر سعودی عرب چلے جاتے ہیں 
ْ پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے لیگی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف پر قوم کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ہم کون سا این آر او مانگ رہے ہیں؟۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا لیڈر عمران خان اور سینئر قیادت تو جیلوں میں ہے، این آر او تو وہ مانگتے ہیں جن کے لیڈر جیل سے نکل کر دس سال سعودی عرب میں کھجوریں کھاتے اور پھر واپس جاتی امراء اتر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف خود ایک فکسڈ آدمی ہے، وہ اگر فکسڈ نہ ہوتا تو اقتدار کے بجائے جیل میں ہوتا، جب تک اس حکومت کا خاتمہ نہیں ہوتا، تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ترجمان کے پی حکومت نے برطانوی اخبار کا دعویٰ قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں برطانوی اخبار نے کس بنیاد پر ڈیل کے حوالے سے دعویٰ کیا۔