اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی عہدے پر رہتے ہوئے اس نوعیت کا بیان دینا مناسب نہیں تھا کیونکہ ایسا موقف اپوزیشن کی جانب سے آنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے نظام پر اس انداز میں تنقید کرنا خود حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے، اس سے اتنی بڑی کنفیوژن ہوگئی کہ آپ کا کیا کہنے کا مطلب ہے کہ آپ نے ڈھائی سال جھک ماری ہے؟۔