بیمار ذہنیت پر افسوس ہوتا ہے، خوشی پہ آپ اتنا کیوں منفی ہوتے ہیں دوسروں کو خوشیوں کو نہ دیکھ سکیں
نواز شریف کی قسمت میں عروج ہے، اس وقت سیاسی طور پر سب سے مضبوط شخصیت ہیں :رہنما ن لیگ
لاہور( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے میری پوتی اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر تنقید کرنے والے سیاسی یتیم ہیں،ان کی بیمار ذہنیت پر مجھے افسوس ہوتا ہے، ان کی اچھے لوگوں نے پرورش نہیں کی، خوشی پہ آپ اتنا کیوں منفی ہوتے ہیں کہ دوسروں کو خوشیوں کو نہ دیکھ سکیں،جنید صفدر اور شانزے علی کی شادی مریم نواز کی بیٹی ماہ نور نے کروائی ہے،ماہ نور نے اپنی والدہ کو کہا پھر اپنے نانا نواز شریف سے کہا ہوگا پھر یہ بات آگے چلی، نواز شریف وزیر اعظم نہیں بھی ہیں لیکن ان کی قسمت میں عروج ہے، نواز شریف اس وقت سیاسی طور پر سب سے مضبوط شخصیت ہیں وہ پیچھے بیٹھ کر مریم نواز کو مشورہ ضرور دیتے ہیں لیکن حکومت نہیں چلا رہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ ایک صحافی نے شادی پر کالم لکھ دیا، وہ ملک پر لکھیں، ملک کی معیشت پر بات کریں وہ شادیوں پر کالم لکھ رہے ہیں،ان کے قلم میں یہ سیاہی بھری ہوئی ہے کہ تم اس طرح کالم لکھنا شروع کر دو، اگر اللہ نے پیسے دئیے ہیں تو شادیوں پر خرچ کرنے چاہئیں۔ نواسے کی شادی پر اگر نواز شریف نے پیسے خرچ کر دئیے ہیں تو تکلیف کیا ہے، نواز شریف نے کسی سے پیسے لے کر نواسے کی شادی کی ہے یا کسی کی گردن کاٹ کر نواسے کی شادی پر لگائے ہیں تو پھر بات سمجھ آتی ہے۔روحیل اصغر نے کہا کہ میں نے اپنی پوتی کی شادی پر خرچ اپنی حیثیت کے مطابق کیا، میری پوتی کی پھوپھی ملک کی سب سے بڑی ڈریس ڈیزائنر ہے، شادی کے سارے ملبوسات اس نے ڈیزائین کیے، ایک دنیا آکر اس سے ڈریس ڈیزائن کرواتی ہے اس کا لباس پہنتی ہے، اسی وجہ سے تو کہہ رہا ہوں کہ ان بیمار ذہنوں پر مجھ ترس آتاہے،کیوں یہ لوگ، لوگوں کی بہو بیٹیوں پر بات کرتے ہیں