اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق کرتے ہوئے موجودہ پاک۔برطانیہ ٹریڈ ڈائیلاگ کو ایک مضبوط ادارہ جاتی اقتصادی فریم ورک میں تبدیل کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے باقاعدہ ورکنگ گروپس، واضح اہداف اور مقررہ ٹائم لائنز کے ذریعے تجارتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور عملی نتائج یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آیا، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور اقتصادی اصلاحات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا