دونوں ممالک میں حلال تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون میں مزید اشتراک پر اتفاق
استنبول (آن لائن) پاکستان اور ترکی نے اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ترک وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات 41ویں سیشن آف کے دوران ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ترک وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور آئندہ تجارتی مذاکرات میں پاکستان کی تجاویز کا مثبت جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔ جام کمال خان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع سے ترک وزیر کو آگاہ کیا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک نے حلال تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون میں مزید اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ ترک وزیر تجارت نے جام کمال خان کو 25 نومبر کو استنبول میں ہونے والی حلال ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی