وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ملائیشین وزیرِ ڈیجیٹل گووبند سنگھ دیو سے ملاقات

ملاقات میں ای۔کامرس، سائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا
 اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ملائیشین وزیرِ ڈیجیٹل گووبند سنگھ دیو سے ملاقات ہوئی۔ملاقات پاکستان۔ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی۔دونوں وزراء نے ڈیجیٹل تبدیلی، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں ای۔کامرس، سائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا اورمصنوعی ذہانت اور فائیو جی انفراسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔دونوں وزراء نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم انور ابراہیم کی ملاقات کو کامیاب قرار دیااورکہا کہ پی@شا اور پیکوم کے درمیان مفاہمتی یادداشت ڈیجیٹل تعلقات مزید مضبوط کرے گی۔جام کمال خان اور گووبند سنگھ دیو نے ٹیک کنیکٹ کانفرنس کا افتتاح کیا۔کانفرنس میں ملائیشیا اور پاکستان کی نمایاں ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں شرکاء نے ڈیجیٹل اور آئی ٹی شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔