پاکستان کی امن کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں:ایرانی صدر

تہران(آئی این پی )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک اور ایرانیوں کا دوسرا گھر ہے جب کہ اس کی خطے میں امن کے لئے مخلصانہ کوششیں قابل تعریف ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستان کے نئے سفیر عمران احمد صدیقی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے  تمام دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔