میٹا کا کم عمر صارفین کیلئے بڑا قدم: انسٹاگرام میں نئے حفاظتی فیچرز متعارف

میٹا کا کم عمر صارفین کیلئے بڑا قدم: انسٹاگرام میں نئے حفاظتی فیچرز متعارف

ویب ڈیسک: میٹا (Meta) نے کم عمر صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انسٹاگرام میں کئی نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرادیے ہیں، جن کا مقصد ڈائریکٹ میسجز (DMs) کے ذریعے ہونے والے ممکنہ فراڈ، ہراسانی یا مشتبہ روابط سے نوجوانوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

میٹا نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپڈیٹس خاص طور پر 13 سے 17 سال کے صارفین یعنی "ٹین اکاؤنٹس" کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ ان کی آن لائن سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔

 نئے فیچرز کی تفصیل:
میسجز کا پس منظر جاننے کی سہولت:اب کم عمر صارفین کے لیے نئے ڈی ایم چیٹس میں یہ واضح طور پر دکھایا جائے گا کہ پیغام بھیجنے والے نے انسٹاگرام کو کس سال جوائن کیا۔ اس فیچر کا مقصد کسی بھی نئے یا مشکوک اکاؤنٹ سے رابطہ ہونے کی صورت میں صارف کو محتاط رہنے میں مدد دینا ہے۔
فوری بلاک اور رپورٹ آپشنز:
نئے ڈی ایم انٹرفیس میں "بلاک" اور "رپورٹ" کے آپشنز زیادہ نمایاں کر دیے گئے ہیں تاکہ صارف کسی بھی مشتبہ یا غیر مناسب اکاؤنٹ کو فوری بلاک اور رپورٹ کر سکے۔
مضبوط رازداری کنٹرولز:
صارفین کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کن لوگوں سے میسجز وصول کرنا چاہتے ہیں، اور کسی بھی وقت کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کر سکیں گے، چاہے وہ میسج ریکویسٹ میں ہو یا موجودہ چیٹ میں۔
 انسٹاگرام سے فیس بک تک توسیع کا عندیہ:
میٹا کے مطابق یہ حفاظتی فیچرز فی الحال صرف انسٹاگرام پر متحرک کیے گئے ہیں، لیکن مستقبل میں ان فیچرز کو فیس بک میسنجر پر بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔البتہ کچھ فیچرز جیسے سیفٹی الرٹس اور لوکیشن نوٹسز انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ فیس بک پر بھی دستیاب ہوں گے۔

 ٹین اکاؤنٹس کی خاص حیثیت:
میٹا کے مطابق انسٹاگرام پر 13 سے 17 سال کے صارفین کے اکاؤنٹس کو "ٹین اکاؤنٹس" کا درجہ دیا جاتا ہے۔ایسے اکاؤنٹس پر اضافی پرائیویسی سیٹنگز اور پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، جیسے کہ:

اکاؤنٹ بذات خود پرائیویٹ موڈ میں ہونا۔بالغ افراد کی جانب سے ان سے رابطے پر پابندی۔اشتہارات کی محدود رسائی۔
 کمپنی کا مؤقف:
میٹا کا کہنا ہے کہ:"ہماری اولین ترجیح نوجوان صارفین کا تحفظ ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں ایسا محفوظ پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں وہ خود کو محفوظ اور بااختیار محسوس کریں۔"