میٹا نے نوعمروں کے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمپنی نے نئی قانون سازی کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ نوعمر صارفین کے پلیٹ فارمز پر روزانہ استعمال کا وقت دو گھنٹے تک محدود کیا جائے گا، جب تک کہ والدین اضافی وقت کی منظوری نہ دیں۔اس کے علاوہ، میٹا آدھی رات سے صبح 6 بجے تک نوعمروں کی پلیٹ فارم تک رسائی کو روک دے گا، اور اسکول کے اوقات میں پش نوٹیفکیشنز بھی بند کر دی جائے گی تاکہ تعلیم و تربیت کے دوران مداخلت کم ہو سکے۔اس کے علاوہ، میٹا اگلی دہائی کے دوران 18 ارب ڈالر تک کی ادائیگی کرنے پر بھی تیار ہے، تاکہ ان الزامات کو مسترد کیا جا سکے جن میں کہا گیا تھا کہ پلیٹ فارمز بچوں کو مگن رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں اور کمپنی نے لوگوں کو ان کی سیفٹی کے بارے میں گمراہ کیا ہے۔یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ میٹا اپنے پلیٹ فارمز پر نوعمروں کی سیفٹی اور صحت مندانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہا ہے۔