ویب ڈیسک: گوگل نے اپنے سرچ انجن کے اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن میں پی ڈی ایف فائلز اور تصاویر اپ لوڈ کرکے سوالات پوچھنے کی سہولت، کینوس فیچر اور سرچ لائیو شامل ہیں۔
پی ڈی ایف فائلز اور تصاویر پر سوالات
صارفین اب پی ڈی ایف فائلز یا تصاویر کو گوگل اے آئی موڈ پر اپ لوڈ کر کے ان کے بارے میں سوالات پوچھ سکتے ہیں۔یہ فیچر فی الحال ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔موبائل پر پہلے ہی تصاویر اور اسکرین شاٹس اپ لوڈ کرنے کی سہولت موجود تھی، تاہم ڈیسک ٹاپ صارفین اب زیادہ سلائیڈز یا پی ڈی ایف فائلز اپ لوڈ کر سکیں گے۔گوگل کا اے آئی ماڈل فائلز کے متعلق جواب اور ویب کراس ریفرنسز فراہم کرے گا۔
کینوس فیچر
گوگل نے اے آئی موڈ میں کینوس (Canvas) نامی فیچر بھی شامل کیا ہے۔یہ فیچر صارفین کو پراجیکٹس کی تفصیلات کو بہتر انداز میں آرگنائز کرنے کی سہولت دے گا۔یہ آپشن اے آئی موڈ کے سائیڈ پینل میں موجود ہوگا جس سے آپ مختلف سیشنز میں پراجیکٹس کو تیار یا ایڈٹ کر سکیں گے۔
سرچ لائیو فیچر
سرچ لائیو (Search Live) فیچر رئیل ٹائم میں ردعمل ظاہر کرے گا۔اس میں گوگل لینس اور گوگل پراجیکٹ آسترا اے آئی کو مدغم کر دیا گیا ہے۔مثال کے طور پر، اگر آپ ریاضی کے کسی مسئلے میں الجھے ہیں تو فون کیمرہ مسئلے کی طرف کریں اور اے آئی سے فوری جواب حاصل کریں۔کیمرا فیڈ پر ہی اے آئی آپ کو جوابات فراہم کرے گا۔