شہرسے 95فیصد بھکاریوں کوہٹا دیاگیا: سی ٹی اولاہور

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس لاہور نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ، شہر بھر سے 95 فیصد کے قریب بھکاریوں کو ہٹا دیا گیا۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری شہریوں کو ہراساں کرتے ہیں شہر سے انکو مکمل ہٹائیں گے۔ شہر بھر سے 95 فیصد کے قریب بھکاریوں کو ہٹایا جا چکا ہے، ٹریفک سگنلز پر اب بھکاری نظر نہیں آئیں گے۔ ٹریفک پولیس لاہور کی سپیشل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ، پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی جارہی ہیں،  74 سے زیادہ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا جا چکا ہے، بھیک مانگنے والی خواتین کو ہماری سپیشل ٹیمز ایدھی ہومز میں بھجوا رہی ہیں۔