ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا تھانہ گلشن اقبال اور تھانہ سبزہ زار کا دورہ

 فرنٹ ڈیسک، کوت، ریکارڈ اور موصول ہونے والی درخواستوں کا معائنہ کیا
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے تھانہ گلشن اقبال اور تھانہ سبزہ زار کا اچانک دورہ کیا دورے کے موقع پر تھانوں سے متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے ایس پی کو تمام سیکشنز کا تفصیلی جائزہ کروایا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن نے تھانوں میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک، کوت، ریکارڈ اور موصول ہونے والی درخواستوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ فرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق بلا تاخیر کارروائی یقینی بنائی جائے۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے تھانوں میں ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی پی ایس کی جدید سہولیات سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مستفید کیا جائے۔ انہوں نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ایس پی نے تھانہ اور حوالات کی صفائی ستھرائی اور زیر حراست ملزمان کے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی حراست، تشدد یا نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گیاس موقع پر سہولت آفیسر اور گائیڈ کنسٹیبلز کو ہدایت کی گئی کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کی مکمل رہنمائی کریں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے زور دیا کہ روایتی پولیسنگ سے ہٹ کر جدید اور سمارٹ پولیسنگ کو فروغ دیا جائے