لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی چوہنگ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور زیادتی کا شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے4 بچے بازیاب کروا لئے ۔بازیاب کروائے گئے بچوں کو بحافظت والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بچوں کا تعلق لاہور،شیخوپورہ ، وہاڑی سمیت مختلف شہروں سے ہے۔ گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچوں کو داتا دربار، ریلوے سٹیشن، بس سٹینڈز سے بازیاب کروایا گیا۔