766 غزہ ہیومینیٹرین فائونڈیشن مراکز کے قریب،288 دیگر انسانی فلاحی اداروں کے قافلوں کے قریب شہید ہوئے
جنیوا(آئی این پی ) اقوامِ متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے 1ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ۔ یہ شہادتیں اس وقت شروع ہوئیں جب سے غزہ ہیومینیٹرین فائونڈیشن اپنی امدادی سرگرمیاں26مئی سے شروع کیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یو این ہیومن رائٹس آفس کے ترجمان ثمین الخیطان نے بتایا کہ 21جولائی تک ہمارے پاس ایسے 1,054افراد کی اموات کا ریکارڈ موجود ہے جو غزہ میں خوراک لینے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ان میں سے 766افراد غزہ ہیومینیٹرین فائونڈیشن کے مراکز کے قریب اور 288افراد اقوامِ متحدہ اور دیگر انسانی فلاحی اداروں کے قافلوں کے قریب شہید ہوئے۔