حماس کا خان یونس میں اسرائیلی فوج کے کانوائے پر حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی،ٹینک تباہ
غزہ (آئی این پی ) شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امداد کے منتظر نہتے شہریوں پر اسرائیلی فائرنگ میں کم از کم 67 ا فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے کانوائے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ٹینک تباہ ہوگئے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ایک سسٹم کے تحت نسل کشی کر رہا ہے۔ بھوک اور پیاس سے ستر فلسطینی بچوں کی اموات انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔