روس: انٹرنیٹ پر انتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ

 5ہزار روبل تک کا جرمانہ لگایا جائیگا، وی پی این استعمال کرنے پر بھی جرمانے کا قانون منظورکرلیاگیا
ماسکو (آئی این پی )روس نے انٹرنیٹ پر انتہاپسندی سے متعلق مواد سرچ کرنے والے افراد پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق روس کی پارلیمنٹ نے روس میں انتہاپسند سمجھے جانے والے مواد کو آن لائن تلاش کرنے اور پڑھنے والوں پر جرمانہ لگانے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ایسے افراد پر 5ہزار روبل تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ روس میں وی پی این استعمال کرنے پر بھی جرمانے کا قانون منظورکرلیاگیا۔دوسری جانب جرمانے کے فیصلے کی حکومتی شخصیات اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے تنقید کی گئی ہے ۔