پنجاب میں انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کے مرکز سے متعلق اہم قانون نافذ

قانون میں ترمیم کے بعد مرکز اب اپنے نام سے معاہدے کرنے کا مجاز ہوگا‘ منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد حاصل کرنے کا قانونی اختیار بھی مل گیا
مرکز حکومت کی پیشگی منظوری سے اپنی غیر منقولہ جائیداد فروخت یا منتقل بھی کرسکے گا‘ مرکز کو اپنے نام سے مقدمہ دائر کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا
قانون کے تحت مرکز کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا جاسکے گا‘ انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کے مرکز کو مستقل قانونی حیثیت اور کامن سیل بھی فراہم کردیا گیا
لاہور(آئی این پی)پنجاب میں انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کے مرکز سے متعلق اہم قانون نافذ کردیا گیا، پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کانٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ترمیمی قانون کے تحت پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کانٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کو باقاعدہ کارپوریٹ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔قانون میں ترمیم کے بعد مرکز اب اپنے نام سے معاہدے کرنے کا مجاز ہوگا جبکہ اسے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد حاصل کرنے کا قانونی اختیار بھی حاصل ہوگیا ہے۔ترمیمی ایکٹ کے مطابق مرکز حکومت کی پیشگی منظوری سے اپنی غیر منقولہ جائیداد فروخت یا منتقل بھی کرسکے گا۔ مرکز کو اپنے نام سے مقدمہ دائر کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے جبکہ قانون کے تحت مرکز کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا جاسکے گا۔قانون کے تحت انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کے مرکز کو مستقل قانونی حیثیت اور کامن سیل بھی فراہم کردیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کانٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ایکٹ 2025 کی دفعہ 3 میں ترمیم کی گئی ہے۔