نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا

نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا

مری: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے مری میں واقع ذاتی گھر پر لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 600 کے وی (600KV) طاقتور جنریٹر نصب کروا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی متاثر رہی تھی۔ برفباری اور سرد موسم کے سبب مری اور گلیات کے کئی علاقوں میں بجلی، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی متاثر رہی، جس سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جنریٹر کی تنصیب کا کام واپڈا کے عملے نے نواز شریف کے انتظامی افسران کی نگرانی میں مکمل کیا۔ یہ جنریٹر نہ صرف رہائش گاہ میں بجلی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنائے گا بلکہ شدید سردی اور بجلی کی غیر یقینی صورتحال کے دوران بھی پاور بیک اپ فراہم کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس جنریٹر کی تنصیب کا مقصد نجی رہائش گاہ تک محدود ہے اور یہ اقدام عوامی بجلی کے مسائل پر حکومتی توجہ یا امداد کا متبادل نہیں۔ تاہم یہ واضح طور پر نواز شریف کے لوڈ شیڈنگ کے دوران خود کو محفوظ رکھنے کی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔مری میں موسم انتہائی سرد ہے اور درجہ حرارت صفر سے نیچے گرنے کے باعث علاقے میں ہر طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے، جس سے بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی مقامی لوگوں کے لیے مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔