وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صحت کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس، جدید طبی آلات خریدنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے شعبے میں جاری اور نئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ کے بعد سرکاری ہسپتالوں کے لیے جدید ترین طبی آلات خریدنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں مختلف منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔مریم نواز نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال پراجیکٹ کی چھ ماہ میں تکمیل کی ہدایت کی اور راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا۔
اجلاس میں مریضوں کی ضروریات کے پیش نظر جدید طبی آلات فراہم کرنے پر زور دیا گیا اور ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ ساتھ لاگت میں اضافہ ہوتا ہے۔