پنجاب کو جادو ٹونے سے چلنے والے نظام سے نکال کر جدید بنا رہے ہیں:مریم نواز شریف

پنجاب کو جادو ٹونے سے چلنے والے نظام سے نکال کر جدید بنا رہے ہیں:مریم نواز شریف

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں جو پنجاب ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، تاہم موجودہ حکومت صوبے کو مؤکلوں کے شر سے نکال کر جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔

 پنجاب تمام صوبوں میں ٹرینڈ میکر ہے اور اسے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں بھرپور ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے باعث پورا صوبہ نکھرا ہوا نظر آتا ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو جدید صوبہ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صوبے کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے مختلف شعبوں میں ٹرینڈ میکر کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبہ میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس کی تقسیم کو نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کے ذریعے طلبہ کو ڈیجیٹل تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔ نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہی ملک کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، ہر بچے کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا اور اسے تعلیم کا حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔