کراچی: سانحہ گل پلازہ کے سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر 8 روز بعد درج کیا گیا۔مقدمہ غفلت و لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے نام شامل کیے جائیں گے۔ مقدمے کے متن کے مطابق واقعے میں شدید غفلت برتی گئی اور کئی دروازے بند ہونے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔گل پلازہ میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے اور واقعے کے دوران لائٹس بند ہونے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہوئے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔