کوئٹہ: ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج، دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل

کوئٹہ: ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج، دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل

کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز ہوئے اس دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے تھے۔دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا تھا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک تھی۔سی ٹی ڈی حکام نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے دھماکے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تحقیقات کے دوران علاقے کے سی سی ٹی وی کیمز کی ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔