برطانیہ: مانچسٹر سے سپین کے لیے پرواز کرنے والا طیارہ فلائٹ ایل ایس 879 ایک انوکھے واقعے کا مرکز بن گیا، جب طیارے نے 35 سے زائد مسافروں کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق، مسافر طیارے کی جانب روانہ ہوئے اور عملے کو بورڈنگ پاسز دکھائے، لیکن جہاں پہنچے وہاں طیارہ موجود نہیں تھا۔ 35 سے زائد مسافر ائیرپورٹ میں تقریباً 40 منٹ تک بھٹکتے رہے، اور کچھ کو اندازہ نہیں تھا کہ آگے کیا ہونا ہے۔ ایک مسافر نے کہا کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ عملے کا کوئی فرد دروازہ کھولے گا یا کوئی شٹل سروس ان کی منتظر ہوگی، مگر کچھ نہیں ہوا۔مسافروں کی واپسی کے بعد معلوم ہوا کہ طیارہ انہیں لیے بغیر روانہ ہو چکا تھا۔ طیارہ آپریٹنگ کمپنی نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ مسافروں کے بھول جانے کی وجہ کیا تھی۔