لیبیا میں اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ مصراتہ ایئرپورٹ پر گر کر تباہ

لیبیا میں اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ مصراتہ ایئرپورٹ پر گر کر تباہ

لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد لیبیا نے فضائی حدود بند کرتے ہوئے طیاروں کی آمدورفت معطل کردی، تاہم طیارے میں سوار اہم شخصیت کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔حادثے کے بعد ایئرپورٹ اور متعلقہ حکام نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور طیارے میں سوار افراد سے متعلق معلومات کا انتظار ہے۔