اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو لگاتار پانچ ویک اینڈز تک سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ لندن اور ایئرپورٹ کے درمیان کچھ حصوں پر اسٹینسٹیڈ ایکسپریس ٹرین سروس معطل رہے گی۔
نیشنل ایکسپریس کے مطابق، مسافروں کی سہولت کے لیے روزانہ 200 بسیں متبادل ٹرانسپورٹ کے طور پر فراہم کی جائیں گی۔گریٹر انگلیا کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی یہ معطلی 24 اور 25 فروری کے بعد یکم، 2، 8، 9، 15، 16، 22 اور 23 مارچ کو بھی جاری رہے گی، جس کی بنیادی وجہ مینٹیننس ورک ہے۔متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل سفری انتظامات کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کریں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔