وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث عوام کی خریداری پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔
لاہور: 20 کلو آٹے کا تھیلا 1850 روپے
اسلام آباد: 2960 روپے
راولپنڈی: 2933 روپے
کوئٹہ: 2850 روپے
حیدرآباد: 2760 روپے
کراچی: 2700 روپے
سرگودھا: 2667 روپے
ملتان، فیصل آباد، سکھر، خضدار: 2600 روپے
سیالکوٹ: 2540 روپے
بہاولپور: 2506 روپے
لاڑکانہ: 2500 روپے
گوجرانوالہ: 2467 روپے
سب سے زیادہ مہنگا آٹا بنوں اور پشاور میں فروخت ہو رہا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق ملک میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت عوام کی مالی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، جبکہ شہری مہنگائی کے اثرات سے پریشان ہیں۔