آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس پر شہریوں نے حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی کمپنیوں کی جانب سے 5 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جسے صارفین نے انتہائی مہنگا قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری نرخ نامے کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں دستیاب ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث آٹا بنیادی ضرورت کے باوجود عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ کو ریلیف مل سکے اور روزمرہ اخراجات کا بوجھ کم ہو۔