راولپنڈی: رمضان سے پہلے آٹے کی شدید قلت، نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا.
نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل آٹے کی قلت نے ان کے کاروبار کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 80 کلو فائن آٹے کی بوری 12,800 روپے اور 80 کلو لال آٹے کی بوری 11,500 روپے تک پہنچ گئی، جس میں ہر بوری پر 1,200 سے 1,800 روپے کا اضافہ شامل ہے۔نان بائیوں نے خبردار کیا کہ اگر قیمتیں بڑھیں تو وہ روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہوں گے اور حکومت سنجیدہ اقدامات نہ کرے تو شٹر ڈاؤن پر بھی جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو تندور مالکان کے بجائے آٹا مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔