آٹے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر

آٹے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر

نئی گندم کی فصل کے بعد ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور آج سے نئی قیمتوں کے مطابق سپلائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

فلور ملز ذرائع کے مطابق 10 اور 20 کلوگرام کے آٹے کے تھیلے اب نئی قیمتوں پر کریانہ اسٹورز کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد:

10 کلو آٹے کا تھیلا 115 روپے اضافے کے بعد 1020 روپے میں فروخت ہوگا
20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے اضافے کے بعد 2000 روپے سے زائد میں دستیاب ہوگا
فلور ملز کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بنیادی وجہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جہاں فی من قیمت 3000 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گئی ہے، جس کے باعث پیداواری لاگت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔اس سے پہلے جب گندم نسبتاً سستی تھی تو 10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو آٹا 1810 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔قیمتوں میں اس اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے حکومت سے فوری اقدامات اور ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بنیادی خوراک کی قیمتیں قابو میں رکھی جا سکیں۔