شہر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عوام کی کمر توڑ مہنگائی

شہر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عوام کی کمر توڑ مہنگائی

شہر میں مہنگائی کا راج برقرار ہے اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، صرف 10 دنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ پرچون فروشوں کے مطابق، انہیں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1550 روپے میں دستیاب ہو رہا ہے، جبکہ وہ صارفین کو 1600 روپے تک فراہم کر رہے ہیں۔پرچون فروش نے بتایا کہ پچھلے 3 ہفتوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 300 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگی پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔